ابھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ نور ملابیکا داس نے ممبئی میں اپنے فلیٹ میں خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وہ آخری بار ڈزنی + ہاٹ اسٹار سیریز ’دی ٹرائل‘ میں کاجول کے ساتھ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھی گئی تھیں۔
6 جون کو، اس نے ممبئی کے اپنے اپارٹمنٹ میں اپنی جان لے لی۔ اس واقعے کی اطلاع پولیس کو چار دن بعد دی گئی جب پڑوسیوں نے اس کے اپارٹمنٹ سے بدبو آنے کی شکایت کی۔
پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس اس کے اپارٹمنٹ پہنچی اور اس کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔
32 سالہ اداکارہ، اصل میں آسام کی رہنے والی ہیں، کرائے پر فلیٹ میں رہ رہی تھیں۔ اداکارہ بننے سے پہلے وہ قطر ایئرویز کے ساتھ ایئر ہوسٹس کے طور پر کام کرتی تھیں۔
ان کی آخری رسومات میں ان کے خاندان کا کوئی فرد بھی شامل نہیں ہوا۔ اس کا خاندان مئی تک اس کے ساتھ اسی فلیٹ میں رہا تھا، لیکن اس واقعے سے کچھ دن پہلے وہ اپنے گاؤں واپس آ گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی اہل خانہ سے بات ہوئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
نور مالابیکا داس نے کئی فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا، جن میں ’سسکیاں‘، ’واک مین،‘ ’تیکھی چٹنی،‘ ’جگھنیا اپرادھ،‘ ’چارم سکھ،‘ ’دیکھی آندھی،‘ اور ’بیک روڈ ہسل‘ شامل ہیں۔