60

ایف آئی اے نے برطانوی ہائی کورٹ کی درخواست پر برطانیہ کے ویزا جعلی بینک اسٹیٹمنٹ کے ملزم کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے برطانوی ویزوں کے لیے شہریوں کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کی شکایت پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم زاہد حسن شہریوں کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے اور ویزا فراڈ کے جرم میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے نے اب اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

برطانیہ نے حال ہی میں اپنی ویزا پالیسیوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک اور اردن کے شہریوں کے لیے داخلے کو آسان بنانا ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ ممالک 2024 تک الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم پر منتقل ہو جائیں گے۔

اس نظام کے تحت خلیجی ممالک بشمول بحرین، سعودی عرب، کویت، عمان، قطر، امارات اور اردن کے باشندوں کو اب برطانیہ میں داخلے کے لیے وزٹ ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وزٹ ویزا حاصل کرنے کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے، ایک الیکٹرانک ٹریول اتھورائزیشن (ETA) سسٹم کی طرف پیش قدمی داخلے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے تیار ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق، ویزا سے استثنیٰ کا نفاذ 22 فروری 2024 کے بعد سے نافذ العمل ہوگا۔ اس نئے نظام کے تحت، ہر عمر کے سیاحوں کو سفری اجازت نامے کے لیے الیکٹرانک طور پر درخواست دینا ہوگی، جس کی قیمت £10 ہے، جس کے بعد ان کے سفری مقاصد کے لیے جاری کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں