پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کو پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
یہ تقرریاں عمران خان کی ہدایت پر کی گئیں، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
بیرسٹر گوہر، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بانی چیئرمین کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل عمران خان نے بالآخر 24 نومبر کو اسلام آباد میں حکومت مخالف احتجاج کے لیے ملک گیر مارچ کی کال دے دی۔
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بدھ کو راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران اس منصوبے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے مارچ کو منظم کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے، تاہم اس کے ارکان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
پی ٹی آئی سربراہ نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کی پوری قیادت احتجاج میں شرکت کرے گی۔ چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے زور دیا ہے کہ یہ حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک کی آخری کال ہے۔