37

پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاک فوج کے دستوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے تھے، اسلام آباد اور گردونواح میں فوج کے دستوں کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

فوج نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پورے علاقے میں گشت شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ کسی شرپسند کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں