ہندوستان کی کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مودی سرکار بی جے پی کے سیاسی نظریات کی منصوبہ بندی ہے تاکہ لوگوں کو مذہبی خطوط پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نقش قدم پر چلایا جائے کیونکہ ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایک نامکمل مندر کا افتتاح کیا ہے یہ ایک مہم کی چال ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سرکردہ اپوزیشن جماعت کانگریس نے ’مذہب ذاتی معاملہ ہے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا ہے لیکن بی جے پی عام انتخابات سے قبل اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے بھی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ مختلف دکانداروں اور شاپنگ مالز کو رام مندر کے افتتاح کے بینرز لگانے کی دھمکی دی گئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے کہا کہ ’’سیاستدان اور مذہبی رہنما منقسم ہیں لیکن پھر بھی سیاست دان تمام مذہبی فرائض انجام دے رہے ہیں‘‘۔
آل انڈیا ترنمول کانگریس ممتا بنرجی نے کہا کہ انتخابات سے قبل ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کرنا بی جے پی کی لاعلمی ہے،