182

تقدیر بدلنے کے لیے ن لیگ کو ووٹ دیں، مریم نواز کی نوجوانوں سے اپیل

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ہفتے کے روز نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تقدیر بدلنے کے لیے ان کی پارٹی کو ووٹ دیں۔

ایبٹ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ن کو کافی ووٹ دیں تاکہ شیر آپ کی [عوام] کی بہتری کے لیے زیادہ بہتر طریقے سے کام کر سکے۔

انہوں نے سیاسی مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’سندھ پر 15 سال حکومت کرنے والی جماعت اگر اپنا منشور پیش کرتی ہے، لیکن اسکولوں کے حالات کا کیا ہوگا، جو مویشیوں کے فارموں میں تبدیل ہوچکے ہیں؟‘‘

’’ایک اور فریق نے نوجوانوں کو 9 مئی کی تباہی میں ملوث ہونے اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیا تھا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’نواز شریف وعدے پورے کرنا جانتے ہیں۔ پنجاب میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں نواز شریف کے منصوبے نہ ہوں۔


’’یہ آپ [عوام] پر منحصر ہے کہ خیبر پختونخوا کی تقدیر بدلیں۔ یہ فیصلہ ہم پر ہے کہ کے پی پسماندہ رہے گا یا پنجاب کی طرح ترقی کرے گا۔‘‘

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ایک مناسب منصوبہ بنایا ہے۔ یہاں تک کہ نواز شریف نے کے پی کے دور دراز علاقوں میں بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں