فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈویلپرز اور بلڈرز کی جانب سے پراپرٹی کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
ایف بی آر نے ٹیکس کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس فائلرز کی جانب سے خریدے گئے پلاٹوں اور مکانات پر 3 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی جب کہ تاخیر سے انکم ٹیکس ادا کرنے والوں پر 5 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
نان فائلرز کے لیے پلاٹوں اور مکانات کی خریداری پر 7 فیصد ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ڈویلپرز اور بلڈرز کو خریداری کے وقت یہ ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔ ایف بی آر نے پراپرٹی ڈیوٹی کی ادائیگی کے لیے مخصوص فارم بھی جاری کیے ہیں، اور تمام ڈویلپرز اور بلڈرز متعلقہ ایف بی آر کمشنر کو ماہانہ گوشوارے جمع کرائیں۔