38

پاکستان میں سونا مسلسل دوسرے روز بھی گرا ہوا ہے

بدھ کو عالمی قیمتوں میں کمی کے درمیان پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کمی کے ساتھ 260100 روپے پر طے ہوئی۔

اسی طرح 10 گرام کی قیمت 1,200 روپے کی کمی سے 222,994 روپے تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں زرد دھات کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی جہاں فی اونس قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 2,41 ڈالر پر بند ہوئی۔

دریں اثناء پاکستان میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت 2,950 روپے رہی۔

ایک روز قبل مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کم ہو کر 261500 روپے پر بند ہوئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کمی کے بعد 224,194 روپے پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں